Billboard Ads

کامیاب لوگ فیصلے لینے میں دیر نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کامیابی صرف قسمت پر نہیں، بلکہ فیصلوں پر بھی منحصر ہوتی ہے۔

 زندگی میں سب سے بڑی بہادری فیصلے لینا ہے۔ زیادہ تر لوگ آگے بڑھنے سے نہیں ڈرتے، بلکہ غلط فیصلہ لینے سے ڈرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ سوچتے رہتے ہیں کہ اگر میں نے یہ فیصلہ کیا اور ناکام ہوگیا تو کیا ہوگا؟ اگر لوگوں نے مجھ پر تنقید کی تو میں کیا کروں گا؟ اگر سب کچھ ویسا نہ ہوا جیسا میں چاہتا تھا تو پھر؟

یہی وہ سوالات ہیں جو لاکھوں لوگوں کو ان کے خوابوں سے دور رکھتے ہیں۔ وہ ایک قدم آگے بڑھانے سے پہلے ہی اتنا سوچتے ہیں کہ وہ کبھی بڑھ ہی نہیں پاتے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سالوں بعد وہ مڑ کر دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کاش میں نے تب ہمت کی ہوتی۔۔۔۔
لیکن سچ یہ ہے کہ فیصلہ نہ لینا ہی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ کیونکہ اگر آپ کچھ بھی نہیں کرتے، تو آپ خود ہی اپنی کامیابی کے امکانات ختم کر دیتے ہیں۔۔۔
اکثر ہم کسی بڑے فیصلے کو ٹالتے رہتے ہیں کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ ابھی وقت صحیح نہیں ہے، میں پوری طرح تیار نہیں ہوں، پیسے نہیں ہیں، لوگ کیا کہیں گے، اگر میں ناکام ہوگیا تو؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کبھی بھی "پرفیکٹ ٹائم" نہیں آتا۔ جو لوگ کامیاب ہوتے ہیں، وہ موقع کا انتظار نہیں کرتے، بلکہ جو موقع دستیاب ہوتا ہے، اسی میں بہترین فیصلہ کرتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں۔ وہ اگر غلطی کرتے ہیں تو سیکھ کر دوبارہ کوشش کرتے ہیں، لیکن رکتے نہیں۔۔۔
اگر آپ کوئی بڑا فیصلہ نہیں لے رہے، تو سوچیں کہ اس کا انجام کیا ہوگا؟ آپ ہمیشہ ایک ہی جگہ پر رہیں گے۔ جو زندگی آپ گزار رہے ہیں، وہی چلتی رہے گی، اور شاید آپ اس میں کبھی بھی بہتری نہ لا سکیں۔ زندگی کے بہترین مواقع آپ کے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، اور جو فیصلے آپ آج لے سکتے ہیں، شاید وہ کل آپ کے اختیار میں نہ رہیں۔ آپ کو پچھتاوا ہوگا۔ کئی سال بعد آپ سوچیں گے کہ کاش میں نے تب ہمت کی ہوتی، کاش میں نے موقع ضائع نہ کیا ہوتا۔۔۔
کامیاب لوگ فیصلے لینے میں دیر نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کامیابی صرف قسمت پر نہیں، بلکہ فیصلوں پر بھی منحصر ہوتی ہے۔ وہ اگر کوئی غلطی کرتے ہیں تو اسے قبول کرتے ہیں، اس سے سیکھتے ہیں، اور دوبارہ بہتر فیصلہ کرتے ہیں۔ وہ دوسروں کی رائے کو سننے کے باوجود اپنے دل اور دماغ کی بھی سنتے ہیں۔ وہ خوف پر قابو پا کر خود کو چیلنج کرتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اصل کامیابی comfort zone سے باہر نکلنے میں ہے۔۔۔۔
اگر آپ کے ذہن میں کوئی ایسا فیصلہ ہے جو آپ کافی عرصے سے ٹال رہے ہیں، تو آج ہی پہلا قدم لیں۔ چاہے وہ چھوٹا سا قدم ہی کیوں نہ ہو، لیکن آگے بڑھیں۔ زندگی میں سب سے خطرناک چیز ناکامی نہیں، بلکہ وہ پچھتاوا ہے جو آپ کو سالوں بعد ہوتا ہے کہ کاش میں نے یہ کر لیا ہوتا۔وہ کرلیا ہوتا

ایک تبصرہ شائع کریں