Billboard Ads

ایچ ای سی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو بھی لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کرلیا

 اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو بھی لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کرلیا ہے۔ یہ اقدام فاصلاتی نظامِ تعلیم سے وابستہ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔


اس سکیم کے تحت مستحق اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور سہل بنا سکیں۔ یہ نہ صرف طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرے گا بلکہ انہیں عالمی معیار کی آن لائن تعلیم کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید تفصیلات اور درخواست دینے کے طریقہ کار کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ یا اپنی متعلقہ جامعات سے فوری رابطہ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں