Billboard Ads

میٹرک کے متحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اقدام کریں گےـ فوادخان

 نئے تعلیمی سال کا آغاز ہونے جا رہا ہے اسلئے اساتذہ اور سٹاف کی حاضری یقینی بنانا اور غیر ضروری چھٹیاں نہ کرنے کو قابل عمل بنایا جائے۔


شانگلہ ( سید ساجد شاہ سے ) ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان نے کہا ہے کہ آنے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نقل کی روک تھام اور بہترین طریقہ سے منعقد کرانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے اور تمام سٹیک ہولڈر مناسب اقدامات اٹھا کر حکومتی ہدایات پر من و عن عمل یقینی سنائیں ۔ وہ اپنے دفتر میں سالا نہ امتحانات سے متعلق متعلقہ محکموں کے سربراہان کے اجلاس اور بعد میں ڈسٹرکٹ اسٹیرنگ کمیٹی برائے تعلیم کی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ جسمیں محکمہ تعلیم شانگلہ کے مردانہ وزنانہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران ، پولیس افسران سی اینڈ ڈبلیو اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔ 


امتحان سے متعلق کمیٹی کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمد فواد خان نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کئے کہ نقل کی روک تھام اور پر امن طریقے سے امتحانات کی انعقاد کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن جلد دفعہ 144 کا نفاذ بھی کریگی۔


انہوں نے کہا کہ نقل ایک بہت بڑی نا سور ہے جو ہمارے نئے نسل کو مسلسل زوال اور تباہی کی طرف لے جارہی ہے، ہماری ترقی کی راہ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ بھی ہے جو ٹیلنٹ کو سامنے لانے سے روک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ٹھوس اقدامات اٹھا کر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ 


ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کی اجلاس کی صدات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان نے کہا کہ نے تعلیمی سال کا آغا ز ہونے جارہا ہے اسلئے اساتذہ اور سٹاف کی حاضری یقینی بنانا اور غیر ضروری چھٹیاں نہ کرنے کو قابل عمل بنایا جائے اور بغیر اجازت غیر حاضر اسٹاف کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو الٹی ایجو کیشن کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ایڈ منسٹر یو اسٹاف اپنی وزٹ بڑھائیں ۔ انہوں نے کہا تعلیمی پسماندگی ہی قوموں کی پستی کا راز ہوتا ہے اسلئے ہمیں شانگلہ کو تعلیم کے میدان میں پسماندگی سے نکالنا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں