Billboard Ads

ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری میں جی بی وی (GBV) پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

گزشتہ کئی دنوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری، ضلع شانگلہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد ابراہیم اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شبیر احمد خان کی نگرانی میں اسٹبلشمنٹ کی جانب سے "جینڈر بیسڈ وائلنس" (GBV) کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

اس اہم تربیتی پروگرام میں ہسپتال کے تمام اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ بہتر برتاؤ، حساس معاملات کی فوری نشاندہی اور ان کے مؤثر حل کو یقینی بنانا تھا۔


ڈاکٹر شبیر احمد خان نے اس موقع پر ہسپتال میں پیش آنے والے مختلف مسائل کے پیشِ نظر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی اس صورت میں فوری طور پر ایکشن لے گی جب کوئی مریض یا اس کے ساتھ موجود شخص ہسپتال اسٹاف یا کسی عام فرد کی جانب سے ہراسانی یا کسی نامناسب رویے کا سامنا کرے۔ اس حوالے سے متاثرہ فرد یا کوئی بھی شخص کمیٹی کو فوری اطلاع دے سکتا ہے، جس کے بعد کمیٹی واقعے کی مکمل جانچ کرے گی اور اس کا فوری اور مؤثر حل نکالا جائے گا۔


میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد ابراہیم نے اس اقدام کو ہسپتال کے نظم و ضبط، مریضوں کے احترام، اور ایک محفوظ علاج کے ماحول کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔


یہ ورکشاپ نہ صرف اسٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت کا حصہ تھی بلکہ ایک مہذب اور محفوظ ہسپتال ماحول کی تشکیل کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں